اہم خبریں

ڈسکہ میں لیگی امیدوار کی جیت مریم نواز نے پیغام جاری کردیا

ڈسکہ میں لیگی امیدوار کی جیت ، مریم نواز نے پیغام جاری کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کی جیت پر مریم نواز نے پیغام جاری کردیا۔

ڈسکہ ضمنی انتخاب ،مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ” شاباش ڈسکہ! شاباش ڈسکہ کے غیور اور بہادر عوام! شاباش نوشین! تم نے آج ایک بار پھر "ووٹ کو عزت دو” کی جنگ جیتی۔ ساری دنیا پر واضح کر دیا کہ کس طرح 19 فروری کو کٹھ پتلی وزیراعظم کی نگرانی میں ووٹ کی عزت پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ سن لو عوام کیا کہہ رہے ہیں۔ غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے ستائے ہوئے عوام سے تمہیں کوئی نہیں بچا سکتا۔ ڈرو اپنے انجام سے۔”

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بیانیہ جیت گیا۔ جب بھی منصفانہ الیکشن ہونگے جیت شیرکی ہی ہوگی۔ نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والے یاد رکھیں نواز شریف ایک نظریے کا نام ہے جو عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے۔ اس جعلی حکومت کے دن گنے جاچکے، وہ دن دور نہیں جب اس ملک میں عوام کی حکمرانی ہوگی، جعلسازوں کی نہیں۔ جہاں جہاں ووٹ پڑے گا وہاں نوازشریف جیتے گا، شیر دھاڑے گا ۔

انہوں نے مزید کہا "اب مستقبل آپ کا ہے، عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب ووٹ چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال اور منفی ہتھکنڈوں کے باوجود جیت ووٹ کی ہوئی، جیت عوام کی ہوئی۔”

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button