ورلڈ

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ہی باڈی گارڈ کےقرض دار نکلے

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک باڈی گارڈ کو شکایت ہے کہ ٹرمپ نے ایک بار اس سے پیسے لے کر برگر کھایا تھا لیکن تاحال وہ رقم واپس نہیں کی، باڈی گارڈ نہایت قلیل تنخواہ کا ملازم ہے لہٰذا یہ رقم اس کے لیے خاصی اہمیت رکھتی ہے۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ کے باڈی گارڈ کیون میکے نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ٹرمپ اس کے اب بھی مقروض ہیں کیونکہ انہوں نے ایک چیز برگر کے پیسے مجھ سے لیے اور وعدہ کیا کہ وہ جلد اسے یہ رقم واپس کردیں گے، لیکن تاحال انہوں نے اپنا وعدہ وفا نہیں کیا۔

کیون میکے کے مطابق ٹرمپ اس کے 113 امریکی ڈالرز کے مقروض ہیں۔

کیون میکے نے اسکاٹ لینڈ میں ٹرمپ کے لیے کام کیا تھا اوراسی دوران 2012 میں انہیں ملازمت سے برطرف کردیا گیا جبکہ انہوں نے سابق صدر کے لیے سنہ 2008 میں چیز برگرز خریدے تھے۔

دوران انٹرویو محافظ نے بتایا کہ کام کے دوران وہ اکثر سوچتے تھے کہ ٹرمپ ابھی بلا کر انہیں پیسے واپس کریں گے اور کہیں گے کہ یہ وہ رقم ہے جو مجھ پر واجب الادا ہے لیکن ایسا کبھی بھی نہیں ہوا۔

سابق امریکی صدر کی شخصیت کے متعلق محافظ کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے کام شروع کیا تو مجھے لگا کہ وہ اچھے آدمی ہیں لیکن بعد میں علم ہوا کہ انہیں تو اپنے الفاظ تک کا پاس نہیں ہے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store


Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button