تازہ ترین

کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو درخواست

کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کے خلاف حکومت کو اپیل کردی۔ کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو درخواست دی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ تحریک لبیک دہشتگرد تنظیم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے۔درخواست میں کہا گیاہےکہ تحریک لبیک پر دہشتگردی کا الزام غلط ہے لہٰذا درخواست پر عمل کرتے ہوئے اس پر عائد پابندی ختم کی جائے۔

کالعدم تحریک لبیک کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے کل اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں وزارت داخلہ، وزارت قانون اور پنجاب حکومت کے نمائندے بھی شریک ہوں گے اور اجلاس میں درخواست پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ کالعدم تحریک لبیک پر پابندی کی تجویز صرف پنجاب حکومت، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے دی گئی تھی۔

واضح رہےکہ ملک میں حالیہ احتجاج اور دھرنوں کے بعد حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی عائد کرکے اسے کالعدم قرار دیا تھا۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button