کھیل

کامن ویلتھ گیمزمیں 6کرکٹ ٹیموں کو شامل کرلیا گیا  کیا پاکستانی ٹیم بھی شامل ہوگی؟ اہم اعلان سامنے آگیا

کامن ویلتھ گیمزمیں 6کرکٹ ٹیموں کو شامل کرلیا گیا،  کیا پاکستانی ٹیم بھی شامل …

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن نے گیمز کے لیے کوالیفائی کرنے والی چھ ویمن کرکٹ ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی کے جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے نام کوالیفائی کرنے والی ٹیموں  میں شامل ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز اور اس کے ساتھ ایک اور ٹیم بھی کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد کامن ویلتھ گیمز میں شامل ہوگی۔کامن ویلتھ گیمز آئندہ سال 28 جولائی سے 8 اگست تک کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ  کرکٹ کے کھیل کو دوسری بار کامن ویلتھ گیمز کاحصہ بنایا گیا ہے جبکہ ویمن کرکٹ پہلی بار ان کھیلوں کا حصہ بنی ہے۔ اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز میں مینز ون ڈے کرکٹ کا ایونٹ 1998 میں کوالالمپور میں ہوا تھا۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button