پاکستان

کراچی، سال کی سب سے بڑی ڈکیتی، ملزمان 3 کروڑ مالیت کے بانڈ لوٹ کر فرار

جمشید روڈ پر رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان بلڈر کے رائیڈر سے 3 کروڑ مالیت کے بانڈ لوٹ کر فرار ہوگئے۔ کراچی کے علاقے جمشیدروڈ پر رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی ، جہاں مسلح ملزمان بلڈر کے رائیڈر سے 3 کروڑ مالیت کے بونڈ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈکیتی کے دوران ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں رائیڈرکےپیچھےملزمان کو جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واردات جمشید روڈ نمبر 2 پر بینک کے باہر کی گئی ، پولیس کی جانب سے واقعےکی تفتیش کی جارہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ 4موٹرسائیکل پر 6 ملزمان موجود تھے۔

پولیس کے مطابق بلڈرکےپاس3روزقبل3کروڑروپےکی پیمنٹ آئی، پیمنٹ 25 ہزار روپے کے بانڈ کی شکل میں تھی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ نیو کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب چار ملزمان نے نجی بینک میں داخل ہو کر اسلحے کے زور پر بینک اسٹاف اور سیکیورٹی عملے کو یرغمال بنایا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

اس موقع پر دو سیکیورٹی گارڈز نے مزاحمت کی کوشش کی تو ملزمان نے رائفل کے بٹ مار کر انھیں زخمی کردیا تھا


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button