تازہ ترین

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ, نجی یونیورسٹی کے پروفیسر ظاہر علی سید جاں بحق

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی یونیورسٹی کے پروفیسر ظاہر علی سید جاں بحق ہو ‏گئے۔

واقعہ نیوٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے گاڑی میں سوار ‏شخص پر فائرنگ کر دی۔

ترجمان عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے مطابق ڈائریکٹر عثمان انسٹیوٹ انسٹیٹوٹ آف ‏ٹیکنالوجی ظاہر علی سید ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہوئے اور تشویشناک حالت میں انہیں اسپتال ‏منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ‏

 

ترجمان نے بتایا کہ واقعہ یونیورسٹی سے گھر جاتے ہوئے اسٹیڈیم روڈ پر پیش آیا، ڈاکووں نے ظاہر ‏علی سید سے گاڑی چھیننے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button