پاکستان

کراچی میں پراسرار دھماکہ 2بچے جاں بحق7افراد زخمی

کراچی میں پراسرار دھماکہ، 2بچے جاں بحق،7افراد زخمی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلستان جوہر میں  موسمیات کے قریب پراسراردھماکے کے نتیجہ میں دو بچے جاں بحق جبکہ سات افرا د زخمی ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق پولیس، رینجرز اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئی ہیں۔ پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا ہے۔ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔ادھر 92 نیوز کے مطابق  چار منزلہ عمارت کے نچلے حصے میں پراسرار دھماکہ ہوا ہے جس کی زد میں سڑک سے گزرنے والے لوگ اور گاڑیاں بھی آئیں، موقع پر گیس کے سلنڈر بھی موجود ہیں تاہم ابتدائی طورپر تصدیق نہیں ہوسکی کہ دھماکہ سلنڈر کا ہی تھا۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button