تازہ ترین

کراچی میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی

کراچی کے علاقے کلفٹن میں 3 تلوار کے قریب بینک سے رقم نکلوا کر واپس جانے والے شہری کو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں مسلح ڈاکوؤں کو مزاحمت کرنے پر شہری پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعہ تین تلوارکی کمپیوٹرمارکیٹ پر پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق شہری نجی بینک سے 9 لاکھ روپے نکلوا کر واپس آرہا تھا کہ دو مسلح ڈکوؤں نے مارکیٹ میں داخل ہو کر واردات کی۔

ذرائع کے مطابق شہری کی مزاحمت اور چھینا چھپٹی کے دوران رقم کا بڑا حصہ بچ گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں جمشید روڈ کے علاقے میں ایک بلڈر کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا تھا۔

ملزمان بلڈر کے کیشئر سے3کروڑ کے بانڈز لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار کیشئر 25 ،25 ہزار کے بانڈز لیکربلڈر کے دفتر جا رہا تھا جب ملزمان نے تعاقب کرکے لوٹ مار کی۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button