کار و بار

کراچی میں کاروبار کے ایام میں ایک بار پھر تبدیلی

کراچی میں کاروبار کے دنوں میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی ہے اور اب شہر میں تجارتی مراکز جمعہ اور اتوار بند رہیں گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق کراچی میں ہفتہ وار ’سیف ڈیز‘ ایک بار پھر تبدیل کردیے گئے ہیں۔تجارتی مراکز ہفتہ اور اتوار کے بجائے اب جمعہ اور اتوار کو بند رہیں گے جبکہ ہفتے کو کاروبار کھلا رہے گا۔

کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ نئے نوٹیفکیشن کے بعد کاروباری مراکز کل یعنی جمعہ کو بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ کورونا کی وجہ سے اس سے قبل مارکیٹیں جمعہ اور اتوار ہی بند ہورہی تھیں تاہم سندھ حکومت نے اچانک ہفتہ اتوار مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کردیا تھا۔

علاوہ ازیں صوبے میں کاروباری اوقات سحری سے شام 6 بجے تک ہیں اور اس حوالے سے کوئی تبدیلی سامنے نہیں آئی۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button