پاکستان

کوئٹہ میں نجی ہوٹل کے اندردھماکا، متعدد افراد زخمی

کوئٹہ کے زرغون روڈ سرینا چوک پر نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکا ہوا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک آواز سنی گئی جبکہ دھواں اٹھتے بھی دیکھا گیا۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button