اہم خبریں

کوئٹہ کے سریناہوٹل میں خود کش حملہ کرنے والا کس ملک کا شہری تھا ؟ سیکیورٹی ادارو ںنے پتا لگا لیا تھریٹ الرٹ جاری 

کوئٹہ کے سریناہوٹل میں خود کش حملہ کرنے والا کس ملک کا شہری تھا ؟ سیکیورٹی …

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )دو روز قبل کوئٹہ کے سرینا ہوٹل میں خود کش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں تاہم اب محکمہ انسداد دہشتگردی بلوچستان کو تحقیقات میں اہم کامیابی مل گئی ہے ، خود کش بمبار افغانستان کا شہری تھا ۔

محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) بلوچستان کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق بلوچستان میں نیا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری الرٹ کے مطابق ہوٹل دھماکے میں خودکش بمبار افغان شہری تھا۔ افغانستان سے 2 خود کش بمبار بلوچستان میں داخل ہوئے۔

سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ دو میں سے ایک خود کش بمبار نے ہوٹل کو نشانہ بنایا، جب کہ ایک بمبار بلوچستان میں ابھی بھی موجود ہے۔ کالعدم تنظیم نے چھ افراد پر مشتمل اغواءبرائے تاوان کا گروپ بھی تشکیل دیا ہے۔ اغواءکاروں کا گروپ اہم شخصیات اور تاجروں اور ان کے اہل خانہ کو اغواءکرسکتے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود کش بمبار اور اغواءکاروں کے گروپ کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کے باعث صوبے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button