اہم خبریں

کوئٹہ کے سرینا ہوٹل میں زور دار دھماکہ 

کوئٹہ کے سرینا ہوٹل میں زور دار دھماکہ 

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ میں واقع سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں زور دار دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو سرکاری افسروں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے زرغون روڈ سرینا چوک پر نجی ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والا دھماکہ شدید نوعیت کا تھا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے کے بعد پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔دھماکے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کوئٹہ کے سرینا ہوٹل میں دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چینی سفیر بھی ہوٹل میں ٹہرے ہوئے تھے، تاہم دھماکے کے وقت وہ ہوٹل میں موجود نہیں تھے۔

ادھر وزیر اعلی بلوچستان نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو فول پروف اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ سیکریٹری صحت ڈاکٹر ربابہ بلیدی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button