اہم خبریں

کوروناوائرس سے ہلاکتو ں کا سلسلہ جاری مزید 110افراد جاں بحق

کوروناوائرس سے ہلاکتو ں کا سلسلہ جاری، مزید 110افراد جاں بحق

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس سے 110 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 982 ہوگئی جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 182 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 61 ہزار 173اسلام آباد میں 68 ہزار 665 ، سندھ میں 2 لاکھ 70 ہزار 963، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 3 ہزار 419، بلوچستان میں 20 ہزار 662، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 163، جبکہ آزاد کشمیر میں 15 ہزار 137 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 481 نئے ٹیسٹ کئے گئے ہیں،اب تک 6 لاکھ 50 ہزار 775 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 302 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید :

قومیاہم خبریں




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button