ورلڈ

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، سعودی عرب میں 5 لاکھ ریال جرمانہ عائد

سعودی عرب نے ملک میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 5 لاکھ ریال جرمانہ عائد کردیا ہے۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص جان بوجھ کر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جس میں 5 سال کی سزا اور 5 لاکھ سعودی ریال جرمانہ شامل ہے۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن کے مطابق اگر کوئی غیر ملکی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا تو اس کو ملک سے نہ صرف بےدخل کردیا جائے گا بلکہ آئندہ ہمیشہ کے لیے داخلے پر پابندی بھی عائد کردی جائے گی جب کہ ایک سے زائد بار خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ ڈبل کردیا جائے گا۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button