کھیل

کورونا سے متاثر بھارتیوں کے لیے بابراعظم کا پیغام 

کورونا سے متاثر بھارتیوں کے لیے بابراعظم کا پیغام 

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کورونا سے متاثر بھارتیوں سے ہمدردی کا پیغام جاری کردیا 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کورونا سے متاثرہ بھارتیوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابراعظم نے کہا کہ اس تباہ کن وقت میں میری دعائیں بھارت کے لوگوں کے ساتھ ہیں ،یہ وقت یکجہتی دکھانے کا ہے ،مل کر دعا کریں ۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری ہر ایک سے درخواست ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور اس کا لازمی خیال رکھیں، کورونا ایس او پیز کو فالو کر کے ہی ہم خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button