اہم خبریں

کورونا سے مزید 157 پاکستانی جاں بحق مجموعی تعداد 16ہزار 999 ہو گئی

کورونا سے مزید 157 پاکستانی جاں بحق، مجموعی تعداد 16ہزار 999 ہو گئی

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 157 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 ہو گئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں  پانچ ہزار 908 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ  اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52 ہزار 402 ٹیسٹ کئے گئے  جس میں مثبت کیسز کی شرح 11.27 رہی ۔ ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 529 ہے جن میں سے چار ہزار 682 کی حالت تشویشناک ہے ۔

پنجاب میں کورونا کے کل دو لاکھ 85 ہزار 542، سندھ میں دو لاکھ 76 ہزار 670، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 12 ہزار 140، بلوچستان میں  21 ہزار 447، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 72 ہزار 613، آزاد جموں کشمیر میں 16 ہزار 327 اور گلگت بلتستان میں  پانچ ہزار 247 کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں ۔

ملک بھر میں چھ لاکھ 86 ہزار 488 افراد مہلک وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے ۔

مزید :

اہم خبریںقومیکورونا وائرس




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button