اہم خبریں

کورونا سے مزید 98افراد جاں بحق ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16ہزار 698 ہو گئی 

کورونا سے مزید 98افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16ہزار 698 ہو گئی 

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خونی کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 98 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 16ہزار 698 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی )کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 57ہزار 591 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے پانچ ہزار 857افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، مثبت کیسز کی شرح 10.16فیصد ہو گئی ۔

 این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 78 ہزار 238 ہو گئی ، پنجاب میں 2 لاکھ 79 ہزار 437 ، سندھ میں 2 لاکھ 75 ہزار 81، بلوچستان میں 21 ہزار 242 ، اسلام آباد میں 71 ہزار 533 اور آزاد کشمیر میں 16 ہزار 26 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار 215 ہو گئی۔ 

اب تک 6 لاکھ 76 ہزار 605 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریںقومیکورونا وائرس




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button