پاکستان

کورونا مزید 40 زندگیاں نگل گیا، 4858 نئے کیسز بھی رپورٹ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 40 افراد انتقال کر گئے اور 4858 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 56 ہزار 414 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4858 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 40 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 462 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 39 ہزار 965 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1316 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 20 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 73213 ہے۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button