اہم خبریں

کورونا میں شدت این سی او سی کا ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ 

کورونا میں شدت، این سی او سی کا ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا کی تیسری لہر کی شدت کے باعث ملک بھر میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن (ہفتہ، اتوار) کو بند رکھی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد کورونا کا پھیلاؤ روکنا ہے۔ دوسری جانب ریل گاڑیاں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلتی رہیں گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ مال بردار، ادویات اور دوسری ایمرجنسی سروسز کی ترسیل کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ فیصلے کا اطلاق 10 اپریل سے 25 اپریل تک ہو گا۔

مزید :

اہم خبریںقومیکورونا وائرس




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button