ورلڈ

کورونا وائرس، دنیا بھر میں 12 کروڑ94 لاکھ 70 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 12 کروڑ94 لاکھ سے70 ہزار زائد افراد متاثر اور 28 لاکھ 28 ہزار 136افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ44لاکھ 10 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ22لاکھ 31 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 65 ہزار256 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ11 لاکھ66 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 27 لاکھ 53ہزار زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 21 ہزار868 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 22 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 62 ہزار 960 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

فرانس میں 46 لاکھ44 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 95 ہزار640 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 45 لاکھ45 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 98 ہزار850 ہے۔

برطانیہ میں 43 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار 713 اموات ہوچکی ہیں۔

اٹلی میں بھی 35 لاکھ 84ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ9 ہزار346 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 33 لاکھ 17 ہزار182افراد متاثر اور31 ہزار 537اموات ہوئی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button