ورلڈ

کورونا وائرس، دنیا بھر میں 13 کروڑ88لاکھ 43ہزار سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ88لاکھ 43ہزار سے زائد افراد متاثر اور 29 لاکھ 85 ہزار 676افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 11 کروڑ16لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ42 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 78 ہزار92تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 21 لاکھ 49 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 40لاکھ70ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 73 ہزار152 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ36 لاکھ 77ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 60 ہزار 180افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 51 لاکھ 49ہزار سے زائد افراد متاثر اور 99 ہزار777جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 46 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 4 ہزارہے۔

برطانیہ میں 43 لاکھ 78ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار161اموات ہوچکی ہیں۔

اٹلی میں 38 لاکھ 9 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 15 ہزار15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 40 لاکھ 25ہزار سے زائد افراد متاثر اور 34 ہزار738اموات ہوئی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button