پاکستان

کورونا وائرس، پاکستان میں مزید102اموات اور4 ہزار4 نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید102اموات اور4 ہزار4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد15 ہزار26تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد7 لاکھ188 ہوگئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد64ہزار373ہے، اور6لاکھ 20ہزار789افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار731 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار516، خیبر پختونخوا 2 ہزار 496، اسلام آباد 588، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 212 اور آزاد کشمیر میں 380 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد62ہزار775، خیبر پختونخوا93ہزار862، پنجاب 2 لاکھ 37 ہزار594، سندھ 2 لاکھ 67 ہزار238، بلوچستان 19 ہزار942، آزاد کشمیر 13 ہزار713اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار64افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button