اہم خبریں

کورونا وائرس سعودی عرب اس سال پاکستان کے کتنے افراد کو حج کیلئے آنے کی اجازت دے گا ؟ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے اعلان کر دیا 

کورونا وائرس، سعودی عرب اس سال پاکستان کے کتنے افراد کو حج کیلئے آنے کی اجازت …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے اعلان کیاہے کہ وبائی مرض کے پیش نظر اس سال ممکنہ طور پر سعودی عرب 50 ہزار پاکستانیوں کو حج اداکرنے کی اجازت دے گا ۔

تفصیلات کے مطابق 2021 میں حج خصوصی حالات اور قوانین کے تحت ادا کیا جائے گا جس میں عمر سمیت دیگر پابندیوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا ۔حج کے دوران عازمین کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا ،اس سال صرف ان لوگوں کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی جو کورونا ویکسین لگوا چکے ہوں گے ، وزارت مذہبی امور سعودی حکام کی جانب سے عائد کی جانے والی شرائط پر مکمل عمل درآمد کروائے گی ۔

ان کا کہناتھا کہ اس سال وبائی مرض کے باعث بیس سال سے کم اور پچاس سال سے زائد عمر والے افراد حج کیلئے نہیں جا سکیں گے ، سعودی حکام کی جانب سے صرف ان افراد کو حج کی اجازت دی جائے گی جنہیں کوئی صحت کے مسائل درکار نہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے فی الحال حج کی تیاریوں کے آغاز کو گرین سگنل نہیں دیا ہے کیونکہ سعودی عرب کی حج اور عمرہ کی وزارتیں حج کو محفوظ بنانے کیلئے مختلف آپشنز پر فی الحال غور کر رہی ہیں ۔

اس سے قبل سعودی حکام نے کورونا ویکسین لگوانے والے اور صحت مند شہریوں کو ہی عمرہ کرنے اور خانہ کعبہ میں نماز کی ادائیگی کی اجازت دی تھی ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button