اہم خبریں

کورونا وائرس سے مزید 113اموات 4ہزار141نئے کیسز ریکارڈ

کورونا وائرس سے مزید 113اموات، 4ہزار141نئے کیسز ریکارڈ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 113 اموات جبکہ 4 ہزار 414 نئے کیسز سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 70 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 29 ہزار 933 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 89 ہزار 661 ہے اور 7 لاکھ 22 ہزار 202 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 550 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 658، خیبر پختونخوا 3 ہزار 350، اسلام ا?باد 691، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 237 اور آزاد کشمیر میں 477 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 75 ہزار 892، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 19 ہزار 277، پنجاب 3 لاکھ 4 ہزار 889، سندھ 2 لاکھ 84 ہزار 738، بلوچستان 22 ہزار 528، آزاد کشمیر 17 ہزار 297 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 312 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button