اہم خبریں

کورونا وائرس سے مزید 148افراد جاں بحق اموات کی کل تعداد16ہزار600ہو گئی

کورونا وائرس سے مزید 148افراد جاں بحق ، اموات کی کل تعداد16ہزار600ہو گئی

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا وئرس کی تیسری لہر کا قہر برقرار ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید148 مریض جان کی بازی ہار گئے جس سے ملک بھر میں کورونا سے اموات کی کل تعداد 16ہزار 600ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 47ہزار301 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 5 ہزار 499 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 11 عشاریہ 62 فیصد تک پہنچ چکی ہے ، ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 83 ہزار 162ہو گئی ہے جن میں سے چار ہزار528مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 5 ہزار 488 مریض صحت یاب ہوئے۔

گزشتہ روز کورونا سے انتقال کرنے والوں میں 52 مریض وینٹی لیٹرپر تھے ، 

پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد سات لاکھ 72ہزار 381ہو گئی ، پنجاب میں بڑھتے کیسز کی وجہ سے پنجاب کورونا سے متاثرہ سب سے بڑا صوبہ بن چکا ہے جہاں دو لاکھ 76ہزار 535 افردا کورونا سے متاثر ہوئے ، سندھ میں کیسز کی تعداد دو لاکھ 74ہزار 196، بلوچستان میں 21ہزار127، وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں 70ہزار 984، آزاد کشمیر میں 15ہزار873 اور گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 204افراد متاثر ہوئے ۔

گوجرانوالہ میں 88 فیصد، ملتان اور لاہور میں 85 فیصد وینٹی لیٹر زیر استعمال ہیں۔ مردان میں کورونا مریضوں کیلئے دستیاب وینٹی لیٹرز میں 91 فیصد زیر استعمال ہیں۔ ملک بھر کے اسپتالوں میں کورونا کے 522 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ گوجرانوالہ میں 85 فیصد آکسیجن بیڈ زیر استعمال ہیں۔ پشاور 71، نوشہرہ 68 ،سوات میں 68 فیصد آکسیجن بیڈ زیر استعمال ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کا کہنا ہے ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 13 لاکھ 19 ہزار 832 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریںقومیکورونا وائرس




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button