اہم خبریں

کورونا وائرس سے مزید44اموات 1ہزار52نئے کیسز ریکارڈ

کورونا وائرس سے مزید44اموات، 1ہزار52نئے کیسز ریکارڈ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائر س کے سبب پاکستان بھر میں مزید 44 اموات جبکہ ایک ہزار52نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 2.29 فیصدرہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 45 ہزار 924 کوروناٹیسٹ کیے گئے ہیں،24 گھنٹے میں کوروناکے ایک ہزا ر 13 مریض صحت یاب ہوئے ہیں،ملک بھرمیں کوروناسے جاں بحق افرادکی تعداد 22 ہزار 152 ہوگئی جبکہ مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 52 ہزار 907 ہوگئی ہے۔ 

ؒاین سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار700 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار392، خیبرپختونخوا چار ہزار 294، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 304 اور آزاد کشمیر میں 576 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیاسلام آبادکورونا وائرس




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button