اہم خبریں

کورونا وائرس لاہور میں پابندیاں مزید سخت ہر گھر سے ایک ہی شخص بازار جا سکے گا ورنہ۔۔ اعلان کر دیا گیا 

کورونا وائرس ، لاہور میں پابندیاں مزید سخت، ہر گھر سے ایک ہی شخص بازار جا سکے …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں شاپنگ اور تدفین کیلئے ضلعی انتظامیہ نے نئے ایس او پیزجاری کر دیئے ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ ایک گھر سے ایک ہی شخص شاپنگ کیلئے جا سکے گا اور اگر بازار میں ایک ہی گھر کے ایک سے زائد افرادپائے گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، اس کے علاوہ تدفین کے ایس او پیز پر بھی سختی سے عملدرآمد کیا جائے ۔

ڈی سی لاہور نے لاہور کے 18 ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو خط لکھ دیاہے جس میں ہدایات کی گئیں ہیں کورونا کی صورت میں مریض کے انتقال پر ڈی سی او آفس کو اطلاع کی جائے اور تمام ایس او پیز کا سختی سے خیال رکھا جائے ، جنازہ اور تدفین لے طے شدہ ایس او پیزپر عملدرآمد کیاجائے ۔

یادرہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے چار ہزار 723 کیسز سامنے آ ئے ہیں جبکہ 84 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ گزشتہ روزکیسز کی تعدادپانچ ہزار سے بھی تجاوزکر گئی تھی ۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں تیزی کے باعث حکومت نے پابندیاں بھی سخت کر دی ہیں اور ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے مقدمات کیے جارہے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button