اہم خبریں

کورونا وائرس پھر سے زور پکڑنے لگا مزید40اموات 2ہزار 158نئے کیسز سامنے آ گئے

کورونا وائرس پھر سے زور پکڑنے لگا، مزید40اموات، 2ہزار 158نئے کیسز سامنے آ گئے

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کورونا کے مزید دو ہزار 158نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 6.30 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کے مطابق ملک میں عالمی وبا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 928 ہوگئی جبکہ کیسز کی تعداد نو لاکھ 98 ہزار609 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 61 ہزار 160، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 288، پنجاب میں تین لاکھ 51 ہزار 592، اسلام آباد میں 85 ہزار 179، بلوچستان میں 29 ہزار 301، آزاد کشمیر میں 22 ہزار 538اور گلگت بلتستان میں سات ہزار 551 ہو گئی ہے۔

مزید :

اہم خبریںقومیکورونا وائرس


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button