پاکستان

کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید161 اموات، 3ہزار377 نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید161 اموات اور 3ہزار377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار310 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار523 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 37ہزار 587 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.98 فیصد رہی۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 151 ہے اور 7 لاکھ 33 ہزار 62 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 683 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 678، خیبر پختونخوا 3 ہزار 423، اسلام آباد 693، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 239 اور آزاد کشمیر میں 487 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 76 ہزار 492، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 20 ہزار 590، پنجاب 3 لاکھ 8 ہزار 529، سندھ 2 لاکھ 86 ہزار 521، بلوچستان 22 ہزار 664، آزاد کشمیر 17 ہزار 379 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 330 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button