اہم خبریں

کورونا وائرس کے وار جاری گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہوشربا اموات اور کیسز رپورٹ 

کورونا وائرس کے وار جاری ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہوشربا اموات اور کیسز …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جس کے باعث ہسپتالوں میں جگہ کم ہو تی جارہی ہے جبکہ حکومت مسلسل شہریوں سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی درخواست کر رہی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4976 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 112 افرادجان کی بازیہار گئے ہیں تاہم 4181 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 4976 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثر افراد کی مجموعی تعداد سات لاکھ 50 ہزار 158 ہو گئی ہے جبکہ اس وقت فعال کیسز کی تعداد 79 ہزار 108 ہے ۔کورونا وائرس کے باعث 112 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد وائرس کے باعث اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 16 ہزار 94 تک پہنچ گئی ہے ۔ 

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4181 افراد وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار 956 ہو گئی ہے ۔کورونا وائرس کے اب تک سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آئے ہیں جہاں تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 524 تک جا پہنچی ہے جن میں سے 2 لاکھ 59 ہزار 792 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ چار ہزار 544 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ صوبہ سندھ میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 188 ہے ۔

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک دو لاکھ 64 ہزار 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے دو لاکھ 13 ہزار 896 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 42 ہزار 781 فعال کیسز موجود ہیں ، یہ کسی بھی صوبے میں اب تک سب سے زیادہ کیسز ہیں ۔پنجاب میں سات ہزار 333 وائرس کے باعث موت کے منہ میں جا چکے ہیں ۔

خیبر پختون خواہ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے تاہم 88 ہزار 239 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور 2 ہزار 832 افراد کی موت ہوئی ہے تاہم صوبے میں فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 409 ہو گئی ہے ۔

اسلام آباد میں بھی صورتحال مختلف نہیں ہے ، کورونا وائرس کے 68 ہزار 906 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے 55 ہزار 828 افراد صحت یاب ہونے کے بعد اپنی معمول کی زندگی میں آ چکے ہیں لیکن 631 افراد وائرس کے باعث دنیا چھوڑ گئے ۔ وفاقی دارلحکومت میں فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 447 ہے ۔

بلوچستان میں 20 ہزار 760 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سے 19 ہزار 610 افراد ریکور ہو گئے ہیں تاہم 223 جان کی بازی ہار چکے ہیں ،صوبے میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 927 ہے ۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 5 ہزار 174 اور 15 ہزار 304 کیسزسامنے آ چکے ہیں اور دونوں علاقوں میں فعال کیسز کی تعداد 104 اور 2252 ہے ۔

مزید :

اہم خبریںکورونا وائرس




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button