اہم خبریں

کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب میں جزوی لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا پابندیاں مزیدسخت کر دی گئیں 

کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب میں جزوی لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا ، پابندیاں …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کی تیسری لہر میں بڑھتے ہوئے کیسز کے پش نظر 17 مئی تک لاک ڈاﺅن نافذکر دیا گیاہے ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔

 تفصیلات کے مطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ ہفتہ ، اتوار کو مکمل تعطیل ہو گی اور تجارتی مراکزبند رہیں گے جبکہ پٹرول پمپ، فارمیسی اور گوشت کی دکانوں کو نوٹیفکیشن سے استثنیٰ حاصل ہو گا ۔ پنجاب بھر میں ان ڈور شادیوں اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا پھیلنے کی شرح آٹھ فیصد سے زائد ہونے پر ریسٹورنٹس اور مزارات کو بھی بند کر دیا گیاہے ، جن شہروں میں کورونا کی شرح آٹھ فیصد سے بڑھ چکی ہے ان میں بہاولپور ، ڈی جی خان ، فیصل آباد ،گوجرانوالہ ، جھنگ ، منڈی بہاولدین ، راولپنڈی ،رحیم یارخان ،سیالکوٹ، سرگودھا، شیخو پورہ ، قصور ، خانیوال ، لاہور ، ملتا ن اور اوکاڑہ شامل ہیں ۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ٹرین سروس کل گنجاس سے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی ، سرکاری ونجی دفاتر میں عملہ پچاس فیصد سے زائد نہیں ہو گا، سرکاری ونجی دفاتر کے اوقات کار صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک محدود کر دیئے گئے ہیں ، ہفتہ ، اتوار اور بعض اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کو تمام سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہو گی ، ہر شہری پر گھر سے نکلتے ہوئے ماسک پہننا لازمی ہو گا ،تفریح پارکس بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ واکنگ اور جاکنگ ٹریکس کھلے رہیں گے ۔کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب میں تمام جم ، سینما ہال بند رہیں گے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ پچاس فیصد گنجائش کے ساتھ جاری رہے گی ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button