کھیل

کورونا وبا کے دوران کرکٹ سیریز آئی سی سی نے اہم فیصلے کرلیے

کورونا وبا کے دوران کرکٹ سیریز، آئی سی سی نے اہم فیصلے کرلیے

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے کورونا وبا کے دوران کرکٹ سیریز جاری رکھنے کے حوالے سے بورڈ میٹنگ میں اہم فیصلے کیے ہیں۔

بورڈ ممبران کا اجلاس دو دن جاری رہا۔آئی سی سی کے فیصلوں کے مطابق انڈر19 ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کردیاگیاہے جب کہ کوروناکےپیش نظرٹی ‏ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 23رکنی سکواڈ منظور کیا گیا ہے۔بورڈ ممبران نے ٹی 20 ورلڈکپ کے حوالے بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا جس میں اجلاس کو بتایا گیا کہ بھارت ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی شہریوں کو ویزوں کی یقین دہانی آئندہ ماہ ‏کرائے گا۔ پاکستان نےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئےبھارت کےویزےکی یقین دہانی مانگی تھی۔

 ڈی آر ایس میں امپائرز کال برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔آئی سی سی نے ٹیسٹ میچز میں 3 اور ون ڈے میں 2 ریویو برقرار رکھنےکا بھی فیصلہ کیا ہے۔ کورونا کےپیش ‏نظرٹیسٹ میچزمیں مقامی امپائر برقرار رکھنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button