کھیل

کورونا کا شکار بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

کورونا کا شکار بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

نیو دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا کا شکار بھارتی لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتےہوئے سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ وہ ہسپتال سے گھر پہنچ گئے ہیں،مگر ابھی قرنطینہ میں رہیں گے  اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ ایکسرسائز کو جاری رکھوں گا۔انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر تمام شائقین  اور ہسپتال انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر کچھ عرصہ قبل کورونا کاشکار ہوئے تھے۔پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم اور شاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے بھی بھارتی بلے باز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button