اہم خبریں

 کورونا کی تیسری لہر سب سے خطرناکسب کو تاکید کرتا ہوں ماسک پہننا شروع کریں وزیراعظم عمران خان

 کورونا کی تیسری لہر سب سے خطرناک،سب کو تاکید کرتا ہوں ماسک پہننا شروع کریں ، …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ کورونا کی تیسری لہر سب سے خطرناک ہے،کورونا کی تیسری لہر میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے،سب کو تاکید کرتا ہوں ماسک پہننا شروع کریں ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فون پر عوام بات چیت کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاہے کہ اللہ نے پاکستان پر خاص کرم کیااور مشکل وقت سے بچایا،بھارت امریکا برطانیہ کی طرح کی لہر آتی تو پہلے ہی معاشی حالات ٹھیک نہیں تھے ،یورپ نے ویکسین لگانے کے باوجود لاک ڈاﺅن کردیاہے ۔

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ سب کو تاکید کرتا ہوںکہ ماسک پہننا شروع کریں ،دنیامیں سب سمجھ بیٹھے ہیں ماسک پہننے کاسب سے زیادہ فائدہ ہے ،ان کاکہناتھا کہ لوگ پرواہ نہیں کررہے،ہم تو لوگوں کو بچا رہے ہیں لاک ڈاﺅن نہیں لگا رہے ،اگرکورونا پھیل گیا تو بہت برااثر پڑے گا اور ہم قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ دنیا میں ایک سال میں 15 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے گئے ہیں ،ہماری ذمہ داری ہے اپنے لوگوں کی حفاظت کریں ،کوئی نہیں کہہ سکتا کورونا کی تیسری لہر کب تک چلے گی ۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیاسلام آباد




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button