پاکستان

کورونا کی تیسری لہر, شہریوں کی بڑی تعداد نے آکسیجن سلنڈر خرید کر محفوظ کرلیے

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں کورونا کی تیسری لہر کے خوف سے شہریوں کی بڑی تعداد نے آکسیجن سلنڈر خرید کر محفوظ کرلیے۔

مارکیٹس ذرائع کے مطابق بلوچستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت میں اضافے کے باعث آکسیجن سلنڈرز کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے،کوئٹہ میں ایک طرف لوگ کورونا میں مبتلا مریضوں کیلئے ذاتی طور پر آکسیجن سلنڈرز خرید رہے ہیں تو دوسری طرف شہریوں کی بڑی تعداد نےکورونا کے خوف کے باعث آکسیجن سلنڈر خرید کر محفوظ کرلیے ہیں جس سے شہر کی مارکیٹس میں جہاں آکسیجن سلنڈر کی قلت پیدا ہوگئی وہیں سلنڈر اور آکسیجن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایک ماہ قبل 17 ہزار روپے میں فروخت ہونے والے بڑے سلنڈر کی قیمت 25 ہزار جب کہ 8 ہزار روپے میں فروخت ہونے والے آکسیجن سلنڈر کی قیمت 15 ہزار تک پہنچ گئی ہے، اسی طرح شہر میں آکسیجن سلنڈر 500 کے بجائے 800 روپے میں بھرے جارہے ہیں۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button