اہم خبریں

کورونا کی مثبت شرح 8.31 فیصد 88 فیصد وینٹی لیٹرز 93 فیصد آکسیجن بیڈز مریضوں سے بھر گئے

کورونا کی مثبت شرح 8.31 فیصد، 88 فیصد وینٹی لیٹرز، 93 فیصد آکسیجن بیڈز مریضوں سے …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے کورونا کے حوالے سے نئے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں جن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا کے کیسز کی مثبت شرح 8.31 فیصد رہی۔ اس وقت ملک بھر میں 509 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

وینٹی لیٹرز شرح

گوجرانوالہ میں 88 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں جب کہ لاہور کے 82 فیصد، ملتان کے 81 فیصد اور اسلام آباد کے 51 فیصد وینٹی لیٹرز مریضوں سے بھر چکے ہیں۔

آکسیجن بیڈز شرح

اس وقت صوابی اور چارسدہ میں 93 فیصد آکسیجن بیڈز پر کورونا کے مریض ہیں۔ گوجرانوالہ میں 85 فیصد، پشاور میں 75 فیصد، گجرات میں 74 فیصد، سوات میں 68 فیصد، راولپنڈی میں 63 فیصد، اسلام آباد میں 57 فیصد، لاہور میں 51 فیصد اور فیصل آباد میں 45 فیصد آکسیجن بیڈز کورونا کے مریضوں سے بھر چکے ہیں۔

ہیلتھ کیئر ورکرز

این سی او سی کے مطابق پاکستان بھر میں 30 نئے ہیلتھ ورکرز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد کورونا سے متاثر ہونے والے طبی عملے کی مجموعی تعداد 15 ہزار 551 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 14 ہزار 473 ہیلتھ ورکرز صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 658 ایکٹو کیسز ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کورونا کی وجہ سے طبی عملے کے 150 ارکان جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں سے 94 ڈاکٹرز اور میڈیکل کے طلبہ ، چار نرسیں اور 51 پیرامیڈیکل سٹاف کے ارکان شامل ہیں۔

مزید :

اہم خبریںقومیکورونا وائرس




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button