پاکستان

کورونا کی موجودہ صورتحال، حمزہ شہباز نے او اور اے لیول کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بھی کورونا صورتحال کے باعث او اور اے لیول کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ نيپال، بھارت، بنگلا ديش، یواے ای اوربرطانيہ ميں کیمبرج امتحانات کا سلسلہ منقطع کيا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوروناکے باعث جنوبی ايشيا سميت دنيا بھر کے ممالک نے کیمبرج کے امتحانات ملتوی کردیے ہيں، ايسے ميں او اوراے لیول کے امتحانات لينازيادتی ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کورونا کے خوف کی وجہ سے بچوں کی ذہنی صحت پر بھی سنگين اثرات پڑے ہيں، باقی ممالک اسکول گریڈ اسسمینٹ فارمولا اپنا چکے ہیں جب کہ برٹش کونسل بھی اس بارے ميں پاليسی سازی کرکے رعايت کااعلان کرچکی ہے۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button