پاکستان

کورونا کے باعث مزید 73 افراد انتقال، 5 ہزار 152 نئے کیسز رپورٹ

مہلک وائرس کووِڈ 19 کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 73 افراد انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 73 مریض انتقال کر گئے، ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 316 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 5 ہزار 152 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 7 لاکھ 61 ہزار 437 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

کرونا کے 6 لاکھ 62 ہزار 845 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار 515 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 82 ہزار 276 ہے۔

24 گھنٹوں میں 60 ہزار 162 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ ملک میں گزشتہ روز کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.56 فی صد رہی، اور مجموعی طور پر اب 1 کروڑ 12 لاکھ 4 ہزار 529 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 70 ہزار 338 ہو گئی ہے، سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 729 ہے، خیبر پختون خوا میں کیسز 1 لاکھ 6 ہزار 500 ہو گئی، بلوچستان میں 20 ہزار 940 کیسز، اسلام آباد میں 70 ہزار 79 کیسز، آزاد جموں و کشمیر میں 15 ہزار 669 کیسز، جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 182 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button