ورلڈ

کورونا کے بڑھتے وار، 24 گھنٹوں کے دوران چار ہزار افراد کو موت کے منہ میں دھکیل دیا

جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس نے برازیل میں 24 گھنٹوں کے دوران چار ہزار افراد کو موت کے منہ میں دھکیل دیا۔ مجموعی طور پر337000افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں پہلی بار کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 4000سے زائد افراد کی جانیں ضائع ہوئیں۔

اسپتال میں داخل ہونے کے لئے بڑی تعداد میں مریض پہنچ رہے ہیں اور مسلسل ان کی اموات واقع ہورہی ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی اموات کے اعداد و شماور کے بعد اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 337000 ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے برازیل محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ ملک کے بہت سارے علاقوں میں صحت کا نظام خراب ہونے کے دہانے پر ہے لیکن صدر جیئر بولسنارو کوویڈ19کیسز اور اموات کی تعداد بڑھنے کے باوجود اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن لگانے کے حق میں نہیں ہیں۔

صدر کا مؤقف ہے کہ لاک ڈاؤن سے معیشت کو پہنچنے والا نقصان وائرس کے اثرات سے بھی بدتر ہوگا اور وہ عدالتوں میں مقامی حکام کی عائد کی گئی کچھ پابندیوں کو واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صدر کی رہائش گاہ کے باہر حامیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کوارنٹین اقدامات پر تنقید کی انہوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 4195 اموات پر کوئی تبصرہ بھی نہیں کیا۔

برازیل نے وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 1.3 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مارچ میں ہی کورونا سے ریکارڈ 66570 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button