پاکستان

کورونا کے بڑھتے کیسز, پنجاب کے نجی اور سرکاری اسکولز بند کردیئے گئے

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب کے مزید 4 اضلاع میں تمام نجی اور سرکاری اسکولز بند کردیے گئے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ کورونا کےبڑھتے کیسز کے پیش نظر کُل 17اضلاع کے سرکاری اور نجی اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، 13اضلاع میں اسکول پہلے سے بند ہیں تاہم اوکاڑہ، جھنگ، خانیوال اور بھکر میں بھی اب اسکولز بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باقی اضلاع میں اسکولز ایس او پیز پر عملدرآمد کےساتھ پرانے شیڈول کےمطابق کھلے رہیں گے۔

ڈاکٹرمراد راس نے کہاکہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ مشکل تھا تاہم طلبا اور اساتذہ کی حفاظت کے لیے ایسا کرنا پڑا، طلبہ، اساتذہ اور والدین کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔


subscribe YT Channel




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button