اہم خبریں

کے پی کے کابینہ کے دو اور اہم عہدیداروں نے اپنے استعفیٰ وزیراعلیٰ محمود خان کو بھجوا دیئے , تعداد تین ہو گئی

کے پی کے کابینہ کے دو اور اہم عہدیداروں نے اپنے استعفیٰ وزیراعلیٰ محمود خان …

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان کے مشیر ضیاءبنگش کے بعد کابینہ کے دو اوراراکین عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی غزن جمال نے اور مشیر حمایت اللہ خان نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کے بعد مستعفی ہونے والے اراکین کی تعداد تین ہو گئی ہے ۔دونوں رہنماﺅں نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ کو بھجوا دیئے ہیں ۔

معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ضیائ اللہ بنگش،حمایت اللہ خان اورغزن جمال کے استعفے وزیر اعلیٰ محمودخان کوموصول ہوگئے ہیں،وزیراعلیٰ جلد اس حوالے سے فیصلہ کریں گے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button