ٹیکنالوجی

گوگل میں مفت اسٹوریج کی سہولت کو محدود کردیا

گوگل فوٹوز کی جانب سے سالوں سے صارفین کو لامحدود تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی تھی۔ لیکن آج یکم جون سے صرف 15 جی بی کی مفت اسٹوریج کی سہولت دی جائے گی۔

اسٹوریج بھرنے کے بعد مزید استعمال کے لیے صارف کو گوگل ون پلان میں مزید اسٹوریج خریدنا ہوگی، سو جی بی اسٹوریج 276 روپے ماہانہ میں دستیاب ہوگی یا صارف کوپرانی فائلز کو ڈیلیٹ کرنا ہوگا۔

اچھی خبر یہ ہے کہ گوگل کے مطابق ماضی میں جو بھی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں وہ اکاؤنٹ اسٹوریج کا حصہ نہیں ہوں گی، مگر آج سے جو بھی اپ لوڈ ہوگا وہ اکاؤنٹ اسٹوریج کے اسپیس کا حصہ ہوگا۔

نئی پالیسی کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے 80 فیصد صارفین کو 15 جی بی اسٹوریج کو استعمال کرنے میں کم از کم 3 سال لگ سکتے ہیں، اور جب آپ کی اسپیس 15 جی بی کے قریب پہنچے گی تو گوگل آپ کو ای میل کے ذریعے مزید اسٹورج خریدنے کا ںوٹیفیکیشن دے گا۔

گوگل فوٹو میں 4 کھرب سے زیادہ تصاویر محفوظ ہیں، اور ہر ہفتے 28 ارب نئی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔

یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ اگر کوئی صارف جی میل، ڈرائیو یا فوٹو کے اکاؤنٹ کو 2 سال سے استعمال نہیں کررہا، تو کمپنی کی جانب سے وہاں موجود مواد کو ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔


subscribe YT Channel


Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button