تازہ ترین

ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری، 3 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنا لیے

ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنا لیے ہیں۔کھیل کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو گرین کیپس نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 103 رنز بنا رکھے تھے۔

عابد علی اپنے پہلے روز کے اسکور میں صرف 4 رنز کا ہی اضافہ کر سکے اور 60 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ عمران بٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔

اظہر علی 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم پہلی ہی گیند پر اپنا کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنا لیے ہیں، عمران بٹ 83 اور فواد عالم 23 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

زمبابوے اپنی پہلی اننگز میں 176 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button