اہم خبریں

ہر شل گبز کابھارتی دباوخاطرمیں نہ لاتے ہوئے کے پی ایل میں شرکت کافیصلہ 

ہر شل گبز کابھارتی دباوخاطرمیں نہ لاتے ہوئے کے پی ایل میں شرکت کافیصلہ 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ساﺅتھ افریقہ کے معروف کھلاڑی ہرشل گبز کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے متعلق بھارتی بورڈ کی دھمکیوں کے خلاف ڈٹ گئے اور ان کی جانب سے بھارتی دباوخاطرمیں نہ لاتے ہوئے کے پی ایل میں شرکت کافیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ ہر شل گبز نے لیگ میں شرکت سے متعلق کے پی ایل کوآگاہ کردیا ہے ، اس ضمن میں ان کا کہنا ہے کہ بھارتی دباواوردھمکیوں سے نہیں ڈرتا، کشمیرپریمیئرلیگ میں ہرصورت شرکت کروں گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹو ئٹر پر جاری بیان میں ہرشل گبز کا کہناتھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے دھمکی دے رہا ہے، بی سی سی آئی غیر ضروری طور پرپاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہا ہے۔ہرشل گبز کا کہنا تھاکہ مجھے کے پی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور دھمکی دی جارہی ہے کہ بھارت میں انٹری کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

مزید :

اہم خبریںکھیل




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button