کھیل

’ہمیں تم پر فخر ہے ‘ بابراعظم کا محمد رضوان کے لیے شاندار پیغام 

’ہمیں تم پر فخر ہے ‘ بابراعظم کا محمد رضوان کے لیے شاندار پیغام 

حرارے(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کو برطانیہ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر وزڈن کرکٹر آف دی ایئر کی فہرست میں شامل کیے جانے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے محمد رضوان کو مبارکباد دے دی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے بہترین ٹائٹل حاصل کرنے پر محمد رضوان کو مبارکباد دیتا ہوں ،ہم سب کو تم پر فخر ہے ۔

واضح رہے کہ وزڈن کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ نگلینڈ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے۔ وزڈن کی جانب سے اس سال کے لیے پانچ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں پاکستان کے محمد رضوان بھی شامل ہیں،اس لسٹ میں کسی بھارتی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز میں 40 سے زائد کی اوسط سے رنز بنائے تھے۔محمد رضوان نے دورہ انگلینڈ کے دوران شاندار وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔محمد رضوان سے قبل 18پاکستانیوں کو یہ ایوارڈ مل چکا ہے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button