اہم خبریں

ہم آپ کو وینٹی لیٹرز ایکسرے مشینیں دینے کیلئے تیار ہیں پاکستان نے بھارت کو پیشکش کردی مثال بن گیا

” ہم آپ کو وینٹی لیٹرز، ایکسرے مشینیں دینے کیلئے تیار ہیں” پاکستان نے بھارت کو …

سورس:   Wikimedia Commons

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سے سرکاری سطح پر بھارت کو کورونا کے خلاف لڑائی میں مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے کورونا کی بدترین لہر کے شکار بھارت کو مدد کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان نے پڑوسی ملک کو وینٹی لیٹرز، ایکسرے مشینیں اور دیگر سامان فراہم کرنے کی آفر کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امداد کی پیشکش جذبہ خیر سگالی کے تحت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت اس وقت کورونا کی بد ترین لہر کا شکار ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر تین لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھارت میں کورونا کے تین لاکھ 46 ہزار نئے کیسز اور 2600 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے خیراتی ادارے "ایدھی فاؤنڈیشن” کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ایدھی رضا کاروں کی ٹیم بھیجنے کی پیشکش کی تھی۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button