اہم خبریں

ہم سیاست عزت کیلئے کرتے ہیں بلاول نے پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا

"ہم سیاست عزت کیلئے کرتے ہیں” بلاول نے پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک …

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کے دوران پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے بھیجا گیا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بلاول بھٹو نے سی ای سی اجلاس کے دوران پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ملنے والا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم سیاست عزت کیلئے کرتے ہیں، عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ یہ کہتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کا نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا۔ ان کے اس عمل پر سی ای سی اجلاس میں خوب تالیاں بجائی گئیں۔

خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے معاملے پر پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button