کھیل

ہم ڈنڈا پریڈ نہیں کر سکتے اس لیے ۔۔۔ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان بول پڑے 

” ہم ڈنڈا پریڈ نہیں کر سکتے اس لیے ۔۔۔“ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان بول …

لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہاہے کہ ہم ڈنڈا پریڈ نہیں کر سکتے اس لیے کھلاڑیوں کو خود بھی دیکھنا ہے کہ انہیں کس طرح صورتحال کے مطابق کھیلنا ہے اور وہ کیسے کھیل کر ٹیم کو میچز جتوا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یونس خان کا کہناتھا کہ کووڈ کی وجہ سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے اور بیک ٹو بیک میچز کھیلنا پڑ رہے ہیں، ایسے میں نوجوان ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقا میں سیریز جیتی۔ان کا کہنا تھا کہ سب کو مبارکباد دیتا ہوں، بیرون ملک سیریز جیتنا ایک اچھی چیز ہے، لیکن پاکستان ٹیم نے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے اور کئی چیزوں پر کام کرنا ہے، خوشی اس بات کی ہے کہ بیٹسمینوں نے لمبی اننگز کھیلیں، فخر زمان اور بابر اعظم توقعات کے مطابق کھیلے۔یونس خان نے کہا کہ بیٹسمینوں کو یہ سکھانے کی کوشش کر رہا ہوں کہ صورتحال کے مطابق کھیلیں، مڈل آرڈر میں ہم نے مختلف کھلاڑیوں کو کھلانے کی کوشش کی، مڈل آرڈر پر کام کرنا ہے، حیدر علی ابھی سیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کوچ ہوں اور نظر بھی آتا ہوں لیکن کچھ فیصلوں میں شامل نہیں ہوتا، کپتان، چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ نے دیکھنا ہے کہ کس کھلاڑی کو کتنا موقع دینا ہے، میری ذاتی رائے میں کسی کھلاڑی کو دو سے تین سیریز کا موقع دینا چاہیے لیکن یہ فیصلہ میرے اختیار میں نہیں البتہ یہ درست بات ہے کہ ہمیں کھلاڑیوں کو کھلانے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔بیٹنگ کوچ قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو جب بھی موقع دیں ان کے پیچھے فرسٹ کلاس اور لسٹ اے میچز کا تجربہ ہونا چاہیے، میرے بس میں ہو تو میں ان کو منتخب کروں جن کے پیچھے ڈومیسٹک کا تجربہ ہو، یہاں بعض اوقات میڈیا اور سوشل میڈیا کے دباو¿ پر جلد موقع دے دیا جاتا ہے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button