اہم خبریں

یوٹیلیٹی سٹورزپر گھیکوکنگ آئل ودیگراشیا کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ کردیا گیا

یوٹیلیٹی سٹورزپر گھی،کوکنگ آئل ودیگراشیا کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ کردیا …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )یوٹیلیٹی سٹورزپر گھی،کوکنگ آئل ودیگراشیا کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق یوٹیلٹی سٹور ز پرمختلف برانڈزکے کوکنگ آئل 46 رو پے تک فی لٹرمہنگے کردیئے گئے ہیں جبکہ گھی کی قیمت میں 34 روپے تک فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، بچوں کا خشک دودھ 10 سے 40 روپے تک مہنگا کیا گیا ہے جبکہ شیمپوکی بوتل کی قیمت چار سے 20 روپے تک بڑھادی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کپڑے دھونے کا سرف چھ سے 45 روپے تک مہنگا ہواہے جبکہ نہانے کے صابن کی قیمت میں تین سے سات روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ 

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button