اہم خبریں

یہ گڈ گورننس کس چیز کا نام ہے حکومت کدھر ہے اور ۔۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان برہم ہو گئے 

”یہ گڈ گورننس کس چیز کا نام ہے ، حکومت کدھر ہے اور ۔۔“ چیف جسٹس لاہور …

”یہ گڈ گورننس کس چیز کا نام ہے ، حکومت کدھر ہے اور ۔۔“ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان برہم ہو گئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ’ یہ گڈ گورننس کس چیز کا نام ہے ، جب عدالت ایکشن لیتی ہے تو آپ کی آنکھ کھل جاتی ہے کہ چلوکوئی کام کر لیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ گڈ گورننس کس چیز کا نام ہے ، حکومت کدھر ہے ، یہ حکومت کے کرنے کے کام ہیں اور آپ ہمارا وقت ضائع کرتے ہیں ، جب عدالت ایکشن لیتی ہے تو آپ کی آنکھ کھل جاتی ہے کہ چلوکوئی کام کر لیں ، یہاں تو ایسے لوگ بھی ہیں جوقوم کے ساتھ مذاق کرتے ہیں ، اب شائد وقت آرہاہے کہ معاشرے کو بچانے کیلئے قانون سازی کی جائے ، یہ معاشر ہ شائد اسی وجہ سے قائم ہے کہ اچھے لوگ موجود ہیں ، ہمارے معاشرے میں ایسے بھی لوگ ہیں جن کو صرف مفاد عزیز ہے ، ایک نوٹیفکیشن سے ایک جہاز کو دو ارب روپے کا فائدہ پہنچایا گیا ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button